Wednesday, March 11, 2026
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی:گریجویٹ ہونے والے طلباء کی تقریب کا انعقاد

گومل یونیورسٹی:گریجویٹ ہونے والے طلباء کی تقریب کا انعقاد

گومل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فارمیسی اور انسٹیٹیوٹ آف مائیکروبائیولوجی ، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسزکے 2019-23سیشن کے گریجویٹ ہونے والے طلباء کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے ۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد شعیب خان سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرزاور سربراہا ن تھے۔ فیکلٹی آف فارمیسی کے گریجویٹ ہونیوالے طلباء کی تقریب کا انعقاد مین کیمپس کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں جبکہ انسٹیٹیوٹ آف مائیکروبائیولوجی کے طلباء کی تقریب کا انعقادقائداعظم کیمپس کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی ای آر) ہال میں منعقد ہوا۔

تقریب میں طلباء نے اپنی پرانی یادوں کے حوالے سے ڈاکومینٹری بھی چلائیںجس میں طلباء نے اپنے اساتذہ اور خصوصا والدین کو خراج تحسین پیش کیا جس پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان نے فارمیسی کے طلباء سے حلف لیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن آپ کی عملی زندگی میں ایک عہد کا دن ہے کہ آپ اپنی تعلیمی قابلیت کے بلبوتے پر اپنے اساتذہ، اپنے والدین ، اپنے ادارے اور ملک کا نام روشن کریں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کا راز محنت میں چھا ہے لہٰذا آپ تمام طلباء دن رات ایمانداری ، نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ محنت کریں اورآگے بڑھتے جائیں دیکھنا کامیابی کیسے آپ کے قدم چومتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور کہا کہ آپ طلباء کی کامیابیوں کے اصل حقدار آپ کے والدین ہیں جن کی قربانیوں’ محنت کی وجہ سے آج آپ طلباء اس مقام پر پہنچے ہیں جس پر مجھ سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ تمام والدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی خواہشات و جذبات کو ختم کرکے آپ کو تعلیم یافتہ اور باشعور شہری بنانے کیلئے دن رات ایک کر دی ۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہو ں کہ جس طالبعلم نے گولڈ میڈل لیا ہے اس کو گومل یونیورسٹی میں ٹیچر رکھے جائے گا۔ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کے گولڈ میڈل حاصل کرنیو الے طلباء کوبحیثیت ٹیچرملازمت دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وائس چانسلرنے اس طرح اعلان کیا جس پر ہمیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر برکت علی کا مزید کہنا تھا کہ گریجویٹ ہونیوالے کو اپنی عملی زندگی میں کبھی بھی رہنمائی کی ضرورت ہوئی تو فیکلٹی آف فارمیسی کے اساتذہ اور طلباء ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ وہ اپنے متعلقہ ڈین کو اپنے تمام دستاویزات جمع کرائیں ۔ تقریب کے اختتام پر شعبہ فارمیسی کے 140طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین