Monday, December 8, 2025
صفحہ اولNewsادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے ملالہ یوسف زئی کا 2 لاکھ ڈالر...

ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے ملالہ یوسف زئی کا 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

کراچی : ملک میں سیلاب کے بعد ملالہ یوسف زئی نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ملالہ یوسف زئی نے ماونٹین انسٹیٹیوٹ فارایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا بھی اعلان کیا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے ہر صوبے میں تباہی مچائی ہے، سیلاب سے لوگ اور اسکول شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا دل پاکستانیوں کے ساتھ ہے، ہمیں ریلیف کی کوششوں میں مدد کرنے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت سے اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے، طلبا بالخصوص لڑکیاں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرنا ہو گی، آج ہم تمام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بچوں کو دوبارہ کلاس رومز تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین