Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsاردو بازار کے ملازم پر مبینہ طور پر تشدد اور سخت نتائج...

اردو بازار کے ملازم پر مبینہ طور پر تشدد اور سخت نتائج کی دھمکی

کراچی : اردو بازار ایسوسی ایشن کے چیئرمین ساجد یوسف کے بھائی خالد کے بیٹے نے نشے کی حالت میں شہری محسن کی درگت بنا دی ، دکان کے سامنے موٹر سائیکل ہٹانے کیوجہ سے شہری کو زخمی کر دیا ، معاملہ بڑھنے کے بعد ساجد یوسف کے بھتیجے نے اپنے دوستوں کو بلا کر گورنر ہائوس میں جا کر دوبارہ پٹائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اردو بازار کراچی کے اندر گزشتہ روز اردو بازار ایسوسی ایشن کے چیئرمین ساجد یوسف کے بھتجیے نے موٹر سائیکل غلط پارکنگ سے ہٹانے پر دکاندار اور ایک ملازم محسن کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور بعد ازاں دوستوں کو بلا کر گورنر ہائوس میں بھی ملازم کو ڈرایا دھمکایا اور اسے مقدمہ درج کرانے سے باز رہنے کا حکم دیتے ہوئے مذید تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

تھانہ پریڈی میں دی گئی درخواست میں دکاندار محمد سعد ولد محمد سراج نے لکھا ہے کہ اردو بازار کے اندر اسٹوڈنٹ بازار میں مقدس مسجد کے پاس رات 11 بجے میری دکان کے باہر موٹر سائیکل غلط پارک کی گئی جس کو میں نے ہٹوا دیا کیوں کہ دکان کا راستہ بند ہو رہا تھا ۔

جس پر موٹر سائیکل کے مالک ساجد یوسف کے بھتیجے نے ہمیں گالم گلوچ شروع کر دی ، اور ہمارے ملازم محسن کو تھپڑ مارنا شروع کر دیئے ، جس کے بعد مزید دوجن بھر لوگ بھی بلا لیئے اور انہوں نے بھی اس کے ساتھ مل کر ملازم کو تشدد کو نشانہ بنایا ۔

جس کے بعد ہم نے ہمیں تھانہ پریڈی کی طرف آنے لگے تو پھر ہمیں دھمکی دی ہے کہ اگر ایف آئی آر درج کرائی تو اس کے بعد میرے تایا ساجد یوسف تمہیں دکان ہی نہیں چلانے دینگے ۔ ہماری درخواست ہے کہ ہمیں ان سے تحفظ دلایا جائے اور ان کے خلاف گالم گلوچ ، تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔

معلوم ہوا ہے کہ بعد ازاں ساجد یوسف کے بھتیجے نے گورنر ہائوس میں دکان کے ملازم محسن کو گھر سے باہر بلوا کر دوبارہ اس کو تھپڑ مارے اور آئندہ دکان پر نہ آنے کی دھمکی بھی ہے اور قانونی کارروائی سے بار رہنے کا کہا ہے تاہم دکاندار محمد سعد اور اس کے بھائی محمد صدیق نے از خود تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے ۔ حیران کن پر گورنر ہائوس میں بھی لوگ محفوظ نہیں ہیں اور گورنر ہائوس کو بطور بدمعاشی کے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین