Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ تریناردو بولنے پر طالبعلم کی تذلیل کرنے والے سولائزیشن سکول کیخلاف انکوائری...

اردو بولنے پر طالبعلم کی تذلیل کرنے والے سولائزیشن سکول کیخلاف انکوائری کمیٹی قائم

کراچی : ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن محکمہ تعلیم سندھ نے نارتھ ناظم آباد میں واقع سولائزیشن سکول کیخلاف ایکشن لے لیا ۔ 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو انکوائری رپورٹ تین روز میں پیش کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع سولائزیشن سکول میں ایک طالب علم کی اردو بولنے کی وجہ سے تذلیل کی گئی ۔ اور دیگر طلباء کے سامنے اس کو بطور مذاق پیش کیا گیا ۔

جس کے بعد طالب علم کے والد نے اس پر ویڈیو بنائی اور اس میں بچے کے ساتھ پیش آنے والے متعصبانہ رویئے کی روداد سنائی اور بچے کو سکول سے ہٹانے کا بھی اعلان کیا ۔ جس پر شہریوں نے سکول انتظامیہ کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔اور اسکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد حکومت سندھ کے محمکہ تعلیم کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر برائے رجسٹریشن رافیعہ جاوید نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ جس کے لیئے نوٹی فکیشن نمبر  NO.DIR/ISR/PIS/EDU/GS( 341-45 )/2023 جاری کیا ہے ۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو/ خبر چلی نارتھ ناظم آباد کراچی کے علاقے میں واقع سولائزیشن سکول کی انتظامیہ نے اردو زبان میں بات کرنے پر طالب علم کی تذلیل کی ہے ۔ جس کی وجہ سے اس خبر کی روشنی میں اور سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل کے رول 18 کے مطابق انسٹی ٹیوشنز (کنٹرول اینڈ ریگولیشن) رولز-2005، کے تحت ایک انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔

کمیٹی اراکین تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کریں گے ۔ اس کمیٹی میں ڈی جی،ڈائریکٹیوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ محمد افضال ‛  محمد عامر انصاری ڈپٹی ڈائریکٹر، رفیع الدین ڈپٹی ڈائریکٹر/انچارج شکایت سیل، گلاب رائے ڈپٹی ڈائریکٹر، ریجن‛  اخلاق احمد، مانیٹرنگ افسر شامل ہیں ۔

کمیٹی اراکین اسکول کا دورہ کریں گے، پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر کے بیانات ریکارڈ کریں گے۔ سکول کے اساتذہ اور متعلقہ طالب علم کے والدین سے بھی معلومات کریں گے اور حقائق کی رپورٹ تیار کر کے تین دن کے اندر اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین