Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ تریناسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے IBCC کے دفتر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے IBCC کے دفتر کا افتتاح کر دیا

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے طلباء کے لئے سہولیات فراہم کرنے میں ایک اور اہم قدم ۔

 

(سیلف سروس مشین)کا انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (IBCC)اسلام آباد کے دفتر میں افتتاح وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کے ہاتھوں کر دیا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے خصوصی توجہ اور دلچسپی لیتے ہوئے تعلیم کا دائرہ کار وسیع پیمانے پر پھیلانے میں ایک اہم قدم, فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے طلباء کیلئےSSM (سیلف سروس مشین) کا انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (IBCC) اسلام آباد کے دفتر میں انعقاد کر دیا گیا ۔ اس مشین کے ذریعے مائیگریشن سرٹیفکیٹ ، مارکس شیٹ ، دستاویزات کی تصدیق ہو سکے گی ، فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن سے متعلق تمام درخواست فارم اور فیس چالان کی کاپی حاصل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں:جی سی یو ارشد شریف میموریل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز قائم کرے گا

اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم اور ان کی پوری ٹیم کو سیلف سروس مشین کی تیاری و تنصیب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کو مزید آسان بنانے کے لیے اس طرح کے جدید طرز کے اقدامات قابل تحسین ہیں

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی بورڈز ہی تعلیمی ترقی کی ضمانت ہیں :

 

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے انٹربورڈز کمیٹی آف چئیرمین کے سیکرٹریٹ میں جدید تقاضوں سے آراستہ سٹوڈنٹس فسیلیٹیشن سنٹر اور آن لائن اٹیسٹیشن پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی نظام میں انقلاب اور جدت کے بغیر ملک میں ترقی اور استحکام ممکن نہیں ، قوموں کی ترقی کا زینہ تعلیم ہے ،ملک کی معاشی صورتحال کے باوجود تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے ، حکومتوں کے آنے جانے سے تعلیمی شعبہ متاثر ہونے کے قائل نہیں مثبت سرگرمیوں کو ہمیشہ جاری رکھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کر دیا

آن لائن اٹیسٹیشن پورٹل کے ساتھ ساتھ فیڈرل بورڈ کی جانب سے “KISOK” مشین کا بھی افتتاح کیا گیا اور یہ آئی بی سی سی میں نصب کی گئی- اس کی انسٹالیشن کے بعد فیڈرل بورڈ کے طلبہ کو اپنی اسناد کی تصدیق اور سیلڈ انویلپ کے لیے فیڈرل بورڈ جانے کی ضرورت نہی وہ آئی بی سی سی آ کر “KISOK” کے زریعے یہ تمام مراحل حل کر سکتے ہیں-

 

اس موقع پر سیکرٹری آئ بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، ملک کی بیشتر آبادی نوجوان ہے جسے تعلیم دینا حق ہے ، آئی بی سی سی طلبہ کے مسائل کو حل کرنے اور ادارے کے اندر خودکار اصلاحات لانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔ QR پر مبنی توثیق اور مساوی سرٹیفکیٹ کے سبب، طلباء کو تصدیق کے مقصد کے لیے IBCC کا دورہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک منٹ کے اندر دنیا بھر میں کہیں سے بھی اپنے دستاویزات کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

 

سٹوڈنٹس فسیلیٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے بھی خصوصی شرکت کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین