اسلام آبادوفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دوسرا شطرنج مقابلہ کروایا گیا جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں سے 50 سے زائدبچوں نے شرکت کی۔
بچوں نےشطرنج کی بیساکھ پر ایک دوسرے کو مات دینے کے لیے خوب چالیں چلیں اور شطرنج کے کھیل سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
شطرنج کے مقابلے میں فیضان فرید، جن کا تعلق (بحریہ کالج ای ایٹ اسلام آباد ) سے ہے نے پہلی، ذکریا یونس، جن کا تعلق ( فضائیہ انٹر کالج ای نائن اسلام آباد) نے دوسری ، شہریار احمد (فضائیہ انٹر کالج نور خان کیمپ راولپنڈی) نے تیسری اور فرجان خالد جن کا تعلق ( سر سید کالج واہ کینٹ ) نے چوتھی پوزیشن نے حاصل کی.
مزید پڑھیں:https://educationnews.tv/?p=2164
شطرنج کے مقابلے شطرنج فیڈریشن ججز کی زیر نگرانی کروائے گئے ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے بچوں کی شرکت کو خوش آئین قرار دیتے ہوئے کہا شطرنج کھیلانے کا مقصد بچوں کو ذہنی طور پر مظبوط بنانا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ کی انتہائی کوشش ہے کہ شطرنج کے کھیل کو انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین اور انٹرنیشنل سطح پر لے کر جائیں گے ۔ اور تمام پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس اور نقد انعام تقسیم کیے.

