Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ تریناسٹیرنگ کمیٹی میں نمائندگی کے سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے...

اسٹیرنگ کمیٹی میں نمائندگی کے سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، حیدر علی

وزیر تعلیم سندھ محترمہ رعنا حسین کی جانب سے منگل کو اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں دوست محمد دانش، مرتضی شاہ، پروفیسر توصیف شاہ ،محمد سلیم، ڈاکٹر نجیب میمن، شہاب اقبال، منیر عباسی، شکیل سومرو، اشفاق بیگ، یونس قائم خانی، محمد ساجد، اعجاز کاشف، اشفاق حسین اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے اپنے بیان میںوزیر تعلیم سندھ کی جانب سے بلای جانے والی اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ کو وقت اور ضرورت کے لحاظ سے بہت اہم قرار دیا ہے ۔

تعلیمی سال کے آغاز میں پورے صوبے کے تعلیمی معاملات کو طے کرنے کے لیے اس کمیٹی کے فوری اجلاس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسٹیرنگ کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک اعلی سطحی فورم ہے جس میں سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن جیسے بڑے اسٹیک ہولڈر کی نمائندگی ضروری ہے۔

ان رہنماؤں نے وزیر تعلیم سندھ محترمہ رعنا حسین اور سیکرٹری کالج ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کو منگل کو ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ طور پر بلایا جائے اور مستقل بنیادوں پر سپلا کو اسٹیرنگ کمیٹی میں نمائندگی دی جائے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین