Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینکیا اعلیٰ حکام تعلیمی نظام کو سمجھتے ہیں؟

کیا اعلیٰ حکام تعلیمی نظام کو سمجھتے ہیں؟

اعلیٰ حکام شاید تعلیمی نظام کو سمجھنے یا گراس روٹ لیول پر آنے کو تیار نہیں ہیں ۔ اس پوری کتھا میں کوئی نئی بات شامل ہے یا انقلابی فیصلہ ہوتا تو ہمیں بیحد خوشی ہوتی ۔ جون جولائی کی چھٹیاں ہوں یا موسم سرما کی تعطیلات ، کون سی نئی بات شامل کی گئی ہے ؟

سبھی جانتے ہیں کہ موسم سرما کی روایتی چھٹیاں انہیں ایام میں پڑتی ہیں حالانکہ سرد موسم جنوری میں ہی ریکارڈ کیا جاتا ہے ۔ معزز اسٹیرئنگ کمیٹی ممبران کیلئے زیادہ اہم چیز سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب کا معیار اور کمیابی تھی جس پر کوئی گفتگو ہوئی نا فیصلہ ، رواں تعلیمی سیشن میں کتب کی کمیابی سے نظام تعلیم کس طرح متاثر ہوا ہے یہ کوئی راز کی بات نہیں ۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو بند کرکے کسی بھی اے گریڈ پبلشنگ ہائوس سے سندھ بھر کے طلبا کیلئے کتب حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ ان پبلشرز میں اوکسفرڈ ، گابا ، پیلی کان ، آفاق ، اے بی سی اور دیگر شامل ہیں ۔ ایک اسکول کیلئے اوسط فنڈ کتنا دیا جاتا ہے ؟

اس کی بنیاد پر اسکول کی کارکردگی با آسانی ریکارڈ کی جاسکتی ہے ۔ دنیا بھر سمیت بالخصوص ہمارے پڑوسی ملک میں مڈ ڈے میل یعنی اسکولی طعام کا پروجیکٹ لاکھوں یا کروڑوں بچوں کو اسکول واپس لانے میں معاون ہے لیکن پاکستان میں یہ پروجیکٹ شجر ممنوعہ گردانا جاتا ہے ۔ سندھ میں بالخصوص اساتذہ کیلئے ریفریشر کورسز کروائے جانے بیحد ضروری ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ چیز اساتذہ کے سالانہ انکریمنٹ کو محکمہ جاتی امتحانات سے منسلک کیا جانا بہت زیادہ اہم ہے ، اس سے قابل اور متحرک اساتذہ کرام کو آگے لانے میں آسانی ہوگی، ورنہ حسب سابق سبھی ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کی پالیسی سے جڑے رہیں گے ۔

صرف انہی اساتذہ کو ترقی اور انکریمنٹس دئے جائیں جو سالانہ محکمہ جاتی امتحان میں کامیاب ہوں ۔اساتذہ کی اسکول حاضری کو یقینی بنانے کیلئے آر ایس یو کا محکمہ پالنے کے بجائے بائیو میٹرک مشین یا سافٹ ویئر استعمال کیا جاسکتا ہے اور لوکیشن بیس سافٹ ویئر کی مدد سے اساتذہ کی اسکول و کالج حاضری کو ریکارڈ اور چیک کیا جاسکتا ہے ۔ آج ہمارے پرائمری اور بالخصوص سیکنڈری اسکولز کے طلبا و طالبات کا تعلیمی معیار کتنا تسلی بخش ہے ، یہ ایک اوپن سیکرٹ ہے۔

پرائمری پاس کرنیوالے ستر فیصد طلبا و طالبات ناتو املا درست لکھ سکتے ہیں اور نا ہی کسی موضوع پر مافی الضمیر بیان کرسکتے ہیں ، یہ سب نظام کی خرابی کا شاخسانہ ہے ۔ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے سابقہ و موجودہ حکومت کے کارپردازوں کے اندر سنجیدگی کا فقدان ظاہر ہے ۔ اساتذہ کی قابلیت کے حوالہ سے کچھ لکھنا بے سود ہے ، لیکن اس پورے منظر نامہ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی امید ضرور رکھنی چاہئے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین