کراچی( )اقراءیونیورسٹی مین کیمپس میں طلباءو طالبات کے بہتر مستقبل کے لیے” جاب فیئر “ کا انعقاد 21 فروری 2023 ءبروز منگل صبح 11:30 بجے ای ڈی سی بلڈنگ پارکنگ ایریا، اقراءیونیورسٹی مین کیمپس (ڈیفنس) میں کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن، ترکیہ قونصل سے اظہار تعزیت اور ریسکیو کی خدمات پیش کیں
تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، صوبائی وزیر ماحولیات محمد اسماعیل راہو اور کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد طارق یوسف ہونگے ۔
اس جاب فیئر میں پاکستان کی بڑی بڑی ٹاپ ملٹی نیشنل کمپنیزکے سی ای او ،ایم ڈیز، بورڈ آف ڈائریکٹرز، انڈسٹریز کے مالکان اور دیگر بھی شرکت کریں گے۔

