امیجین انسٹیٹیوٹ آف فیوچرز اسٹڈیز کے زیر اہتمام ”نوجوانوں کے عالمی دن“کے موقع پر اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں ایک تقر یب کا اہتمام کیاگیا۔
اس موقع پر اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر شمس حامد نے کہا کہ”جب ہم امید پیدا کرتے ہیں تو نوجوان مستقبل کی تشکیل کرتے ہیں” اس عالمی دن کے موقع پر نوجوان جو کہ معاشرے میںمثبت تبدیلی کے معمارہیں انھوں نے اپنے ہم خیال طلباءکو جمع کیا تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو متاثر کرنے والے سب سے اہم مسائل کے لیے مل کر ٹھوس حل تلاش کریں۔ یہ واقعہ پیش قدمی کرنے والے نوجوانوں کی شمولیت کی طاقت کی ایک گواہی تھی جو ایک روشن مستقبل کی تشکیل کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیوچر اسٹڈیز، اخلاقیات اور سماجی ذمہ داریاں ، فلسفہ اور تنقیدی سوچ کے کورسز کے طلباءنے اس تقریب میں اپنے منصوبوں کو پیش کیا جو نہ صرف SDGs ( ترقی کے اہداف) کے بارے میں شعور اجاگر کرتے ہیں بلکہ پسماندہ کمیونٹیوں میں ان کے اثر انگیز مداخلتوں کو بھی پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر سلمان احمد کھٹانی نے کہا کہ IMAGINEانسٹیٹیوٹ آف فیوچرز اسٹڈیز کے عالمی یوتھ ڈے کی تقریب نے یہ بات واضح کی کہ نوجوانوں کواپنے مسائل کے لیے آواز اٹھانے اور اپنے ہم خیال طلباءو طالبات کو اہم سماجی مسائل کے لیے عملی حل پر تعاون کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔
تقریب کے دوران طلباءو طالبات نے اپنی شاعری ، گائیکی اور موسیقی کے فن کا مظاہرہ کیا ۔ڈاکٹر نجیب احمد اور لیکچرارثوبیہ انور کے زیر نگرانی فکر انگیز ڈرامہ بھی پیش کیا ، جس میں آرٹ کومعاشرتی تبدیلی کا ایک اہم ذریعے کے طور پر رول کی اہم عنصر ہونے پر ذور دیا۔تقریب کے اختتام پر تمام طلبا ءو طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

