کراچی : اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس کے شعبہ نفسیات نے “سائیک ملاقات (Psych Meet)” کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن منعقد کروایا ۔ جس میں تمام شعبے سے وابستہ طلباء و طالبات سے ملاقات اوران کی دماغی صحت کی اہمیت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار سائیکالوجسٹ و ایچ او ڈی ڈاکٹر سلیمہ احسن تیجانی نے اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام پینل ڈسکشن میں کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے خدشات کو سامنے لانے اور شعبے کے بہترین طریقوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو سائیکالوجی کونسل سے بھی متعارف کرانا بھی ہے اور اس پینل ڈسکشن میں طلباءو طالبات کی ذہن سازی کی گئی تاکہ ان کی تعلیمی زندگیوں میں آنے والے مسائل کی جانچ پڑتال کرکے حل نکالا جا سکے اس طرح طلباء اپنی تعلیم کو بہتر طریقے سے جاری رکھنے میں کامیاب ہو سکیں کیوں کہ ہمارا مقصد طلبا کو تعلیم فراہم کرنا ہی نہیں بلکہ ان کے مستقبل میں آگے بڑھنے کے لیے مراحل سے گزرنے کے لیے طریقوں سے روشناس کروانا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ گذشتہ سالوں میںکچھ طلباءو طالبات کے زندگی جیسی نعمت ختم کر دینے کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں جس کی روک تھام کے لیے ہمیں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران سائیکالوجیکل سیمینارمنعقد کروانا اور بچوں کی ذہن سازی بھی کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی زندگیوں سے کھیلنے کے بجائے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوششیں کر سکیں جس میں جذبات کو کنٹرول کرنے کے بہترین طریقوں کے بارے میںسکھایا، بتایا اور سمجھایا جاتا ہے۔

کینیڈا سے آئن لائن خطاب میںلائف کوچ شمشا شمسی نے طلباءو طالبات کواپنے جذبات پر قابو رکھنا سکھایا کیوں کہ یہ صلاحیت ان کی زندگی میں آگے بڑھنے اورتر قی پذیزہونے میں مدد دے سکتی ہے۔پینل ڈسکشن کے علاوہ طلباء و طالبات کو ہنسنے اور خوش رہنے کی تھراپی کروائی گئی جو درد اور تناو کو دور کرنے اور کسی شخص کی سوچ اور انداز فکر کو بہتر بنانے کا کام کرتی ہے۔
اس موقع پر ایچ او ڈی ڈاکٹر سلیمہ احسن تیجانی نے مدیحہ اعظم ، اقراء رمضان اور عائشہ ظفر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر شاعری، گانے اور مزاح کے سیشنز بھی منعقد کروائے گئے اور شرکاء سے اظہار تشکر کیا گیا۔

