Monday, December 8, 2025
صفحہ اولNewsامریکی سفیر کا اسٹارٹ اپ کی توثیق کیلئے IBA کا دورہ

امریکی سفیر کا اسٹارٹ اپ کی توثیق کیلئے IBA کا دورہ

کراچی: انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں سینٹر فار انٹرپرینیوریل ڈویلپمنٹ (سی ای ڈی) نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ایک نیٹ ورکنگ میٹنگ میں خیر مقدم کیا جہاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے، ڈاکٹر اکبر زیدی نے آئی بی اے کراچی کا تعارف پیش کیا ۔

آئی بی اے ، سی ای ڈی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر لالہ رخ اعجاز نے پروگراموں اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔امریکی سفیر کے ہمراہ کراچی میں امریکی قونصل جنرل مسٹر کونراڈ ٹریبل سمیت پبلک افیئرز آفیسر، مسٹر لی میک مینس اور دیگر مہمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

امریکی سفیر نے دلچسپی کے ساتھ IBA-CED کے کئی قابل ذکر اسٹارٹ اپس کے بانیوں کے ساتھ بات چیت کی، جن میں  Valeem Logexcourier ،Get Go Rides ، کنڈ محاظ اور IBA-CED کے Green Enovate ویسٹ مینجمنٹ چیلنج سمیت  Royella Trading، اور Dominator Bio Tech کے ونرز بھی شامل تھے ۔انہوں نے ان کے کام کی تعریف کی اور اسٹارٹ اپ کے پیچھے ان کے وژن کو بھی بے حد سراہا۔

سفیر نے جوش و خروش سے IBA-CED کے کئی قابل ذکر سٹارٹ اپس کے بانیوں کے ساتھ بات چیت کی، جن میں ویلیم، Logexcourier، Get Go Rides، Khud Muhafiz، اور IBA-CED کے GreenEnovate ویسٹ مینجمنٹ چیلنج Royella Trading، اور Dominator Bio Tech کے فاتحین شامل ہیں۔ انہوں نے ان کے کام کی تعریف کی اور اسٹارٹ اپ کے پیچھے ان کے وژن کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین