Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینانجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی کال پر کلاسز کے بائیکاٹ اور احتجاج...

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی کال پر کلاسز کے بائیکاٹ اور احتجاج کا پانچواں روز

کراچی : انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی کال پر 2019 کے اشتہار کے تحت سلیکشن بورڈز کے عدم انعقاد پر کلاسز کے بائیکاٹ اور احتجاج کا پانچواں دن

2019 کے اشتہار کے تحت سلیکشن بورڈز کے انعقاد میں تاخیر کے خلاف انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا۔

صبح 11 بجے سے کلاسز کے بائیکاٹ کے بعد اساتذہ نے ایڈمن بلاک کے سامنے جمع ہو کر سلیکشن بورڈ میں تاخیر اور انتظامیہ کی طرف سے پیش کیے جانے والے حیلے بہانوں کو رد کرتے ہوئے سلیکشن بورڈ کے شیڈول کے فوراً اجراء کا مطالبہ دوبارہ دوہرایا۔

مقررین نے انتظامیہ پہ یہ واضح کیا اساتذہ اپنے مطالبات سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مقررین نے مزید کہا کہ 13 فروری کی طے شدہ جنرل باڈی میں اساتذہ کے احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا اور جزوی ہڑتال کو مکمل ہڑتال میں تبدیل کیا جائے گا۔

مقررین میں صدر انجمن اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر صالحہٰ رحمٰن، جناب غفران عالم، ڈاکٹر ثمر سلطانہ، ڈاکٹر ضیاء، ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر فرخ، ڈاکٹر معروف اور فیضان الحسن نقوی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین