انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا ہنگامی اجلاس 13 مارچ بروز پیر اسٹاف کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اسلامی یونیورسٹی: پاک عرب ممالک تعلقات اور ڈیجیٹل میڈیا کے موضوع پر مکالمہ
اجلاس میں KIBGE کی ایک استاد ڈاکٹر افشین عارف کے ساتھ ڈائریکٹر KIBGE کی جانب سے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور دوران انکوائری کسی کے لیے بھی انسٹیٹیوٹ اور اس کے آفس کے دروازے بند کرنے کو ناقابل قبول عمل قرار دیا گیا۔
اراکین کی مشاورت سے سینئر ممبران کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو شیخ الجامعہ اور ڈائریکٹر KIBGE سے ملاقات کرکہ مسئلہ کو گفتگو شنید کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرے گی۔
مزید پڑھیں:ثانوی تعلیمی بورڈ میں ہفتہ طلبہ کے پروگرام کااختتام
کمیٹی ارکان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
ڈاکٹر انتخاب الفت، ڈاکٹر حارث شعیب، ڈاکٹر شاہ علی القدر، ڈاکٹر زبیر، ڈاکٹر محسن، ڈاکٹر صالحہ رحمن اور جناب غفران عالم صاحب۔
اجلاس کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال (وی سی جی سی یونیورسٹی، فیصل آباد) کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
اجلاس نائب صدر انجمن اساتذہ غفران عالم صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ، ڈاکٹرحارث شعیب، ڈاکٹر محمد علی، جناب غفران عالم، ڈاکٹر اسد تنولی، ڈاکٹر ذیشان اختر، ڈاکٹر حنا خان، ڈاکٹر معروف بن رؤف، ڈاکٹر خالد جمال، ڈاکٹر ندا علی، ڈاکٹر نائلہ عثمان، ڈاکٹر محسن علی، ڈاکٹر عتیق رزاق اور راقم الحروف سمیت دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

