Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینانٹرمیڈیٹ کے سالث امتحانات کامیابی سے جاری ہیں

انٹرمیڈیٹ کے سالث امتحانات کامیابی سے جاری ہیں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے کامیابی سے جاری ہیں۔

 

امتحانات کے گیارہویں روز سائنس پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپس کا کیمسٹری پرچہ دوم، سائنس جنرل کا اسٹیٹسٹکٹس پرچہ دوم، ہوم اکنامکس کا فیملی ریلیشن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ، کامرس ریگولر و پرائیویٹ کا پاکستان اسٹڈیزاور خصوصی امیدواروں کا اردو نارمل پرچہ اول لیا گیا۔

 

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے آغا ہائیر سیکنڈری اسکول کریم آبادکا دورہ کیا اور بلاتعطل و شفاف امتحانی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے ڈپٹی کنٹرولر زاہد رشید اور ڈپٹی کنٹرولر ہارون رشید کے ہمراہ شہید ملت گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن عزیز آباد کا دورہ کیا۔

 

اس موقع پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ / پرنسپل غیرحاضر پائی گئیں جس پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے تشویش کا اظہار کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین