Thursday, March 12, 2026
صفحہ اولتازہ ترینانٹرمیڈیٹ کے پہلے مرحلے کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا

انٹرمیڈیٹ کے پہلے مرحلے کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت آج بروز منگل 30مئی 2023ء کو انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا کامیابی سے آغاز ہوگیا ہے۔

آج امتحانات کے پہلے روز صبح اور شام کی شفٹوں میں سائنس پری میڈکل زولوجی پرچہ دوم، کامرس ریگولرو پرائیویٹ اور آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے اسلامک ایجوکیشن، سوکس اور اخلاقیات کے پرچے لیے گئے۔

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین اور ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے سینئر اساتذہ اور میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین اور ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد اور عبداللہ گرلز گورنمنٹ کالج کے امتحانی مراکز کا دورہ کر کے امتحانی عمل اور امتحانی مراکز پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سینئر پروفیسرز پر مشتمل سپر ویجی لینس ٹیموں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر شاداب حسین اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسرمحمد سلیمان سیال کی سربراہی میں بھی سپرویجی لینس ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

یاد رہے بورڈ کی جانب سے قائم چوبیس ویجی لینس ٹیمیں بھی امتحانات کے شفاف اور احسن طریقے سے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے امتحانی مراکز کا دورہ کررہی ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین