Wednesday, February 4, 2026
صفحہ اولتازہ ترینانٹر امتحانات: چیئرمین انٹربورڈ اور ناظم امتحانات کا عثمانیہ اور سرسید گرلز...

انٹر امتحانات: چیئرمین انٹربورڈ اور ناظم امتحانات کا عثمانیہ اور سرسید گرلز کالجز کا دورہ

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے تیسرے روز صبح و شام کی شفٹوں میں سائنس و ہوم اکنامکس گروپس کا اردو (لازمی) پرچہ دوم، ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان پرچہ دوم، سندھی (لازمی) پرچہ دوم جبکہ کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کا پرنسپل آف کامرس پرچہ دوم لیے گئے۔

 

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے ہمرہ عثمانیہ گرلز کالج اور سرسید گرلز کالج کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

 

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اس موقع پر دونوں امتحانی مراکز میں اطمینان بخش انتظامات اور امتحانات کے بلاتعطل اور پرامن انعقاد پر عثمانیہ گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر فرزانہ خان اور سرسید گرلز کالج کی پرنسپل رابعہ ابراہیم کی کارکردگی کو سراہا۔

 

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر شاداب حسین اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسرمحمد سلیمان سیال کی سربراہی میں ویجی لینس ٹیموں کے علاوہ سینئر پروفیسرز پر مشتمل ویجی لینس ٹیموں نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین