Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینپاکستان میں نوجوانوں کو کیرئیر کونسلنگ کی ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر مظہر...

پاکستان میں نوجوانوں کو کیرئیر کونسلنگ کی ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر مظہر منظور

پاکستان میں نوجوانوں کو کیرئیر کونسلنگ کی ضرورت ہے جس کے لیے اچھے ادارے قائم ہونے چاہیں جہاں طلبہ کی صلاحیت کے مطابق ان کو شعبہ منتخب کرنے میں آسانی ہو کیونکہ ہر بچہ کی صلاحیت الگ ہوتی ہے اس لحاظ سے اسے شعبہ منتخب کرنا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹرمحمد مظہر منظور نے نارتھ سٹی انٹرمیڈیٹ کالج کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میٹرک پاس طلبہ کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ نارتھ سٹی انٹرمیڈیٹ کالج کراچی کے تعلیمی اداروں میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگا اور ہم نارتھ کراچی کے طلبہ و طالبات کو وہی سہولیات فراہم کریں گے جو بھی کسی اچھے تعلیمی ادارے کا خاصہ ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہرطالبعلم ڈاکٹر یا انجینئر نہیں بن سکتا اس کے علاوہ بھی شعبہ موجود ہیں جس میں ترقی کے بہت سے مواقع موجود ہیں لہٰذا سائنس، کامرس، آرٹس تمام شعبوں میں بچوں کا جانا چاہیے جہاں ان کا رجحان ہو تاکہ وہ زندگی میں اپنی دلچسپی کا کام کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین