Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ ترینایم ایس او کا مقصد غلبہ اسلام ہے ہمیں اسکی سربلندی کیلئے...

ایم ایس او کا مقصد غلبہ اسلام ہے ہمیں اسکی سربلندی کیلئے کام کرنا ہے: صفدر صدیقی

کراچی ( ) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا اصل مقصد غلبہ اسلام ہے اور ہمیں اسلام کی سر بلندی کے لیے کام کرنا ہے MSO ایسے باکردار نوجوان تیار کرنا چاہتی ہے جو مستقبل میں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم پر چلیں اور ان کی مبارک سیرت کو اپنا کر ملک کی بھاگ ڈور سنبھال سکیں۔

MSO کا ہر کارکن ناموس رسالت ، ناموسِ صحابہ و اہلبیت ، تحفظ بیت المقدس کے لیے تن من دھن قربان کرنے کو سعادت سمجھتا ہے اور ہمہ وقت اس کے لیے تیار رہتا ہے ۔

آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ایسے نوجوان میدان عمل میں ہوں جو کالج یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ کو ایک ساتھ لے کر مقدس شخصیات بالخصوص صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے طرز پر ملک وملت کے لیے جدو جہد کریں ۔

MSO ملا و مسٹر کے درمیان طبقاتی تفریق کا خاتمہ چاہتی ہے اور اسی کا مظہر یہ تقریری مقابلہ ہے جس میں مدارس دینیہ اور اسکول و کالجز کے طلبہ ایک ہی پلیٹ فارم پر مسابقہ میں شریک ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ایم ایس او ضلع کورنگی و ملیر کے زیر اہتمام منعقد تقریری مقابلہ میں سابق امیر شوری MSO پاکستان صفدر صدیقی ، ناظم MSO کراچی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم MSO ضلع کورنگی عبداللہ غازی ، معروف مذہبی اسکالر و محقق عالم دین مفتی شکیل حیدری و دیگر مہمانوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ایس او کراچی ڈویژن کے اطلاعات عبد الرحمن کلانچی نے میڈیا سے مزید گفتگو میں کہا کہ مسابقہ کے اختتام پر تمام مقررین میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیے گئے ۔ پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈ کے ساتھ ساتھ دیگر تحائف و انعامات سے نوازا گیا ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین