جامعہ کراچی نے ایم اے سال آخر پرائیوٹ بین الاقوامی تعلقات سالانہ امتحانات برائے 2020 اور2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال آخر پرائیوٹ بین الاقوامی تعلقات(انٹرنیشنل ریلیشنز) سالانہ امتحانات برائے2020 ء اور 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔
نتائج کے مطابق سالانہ امتحانات 2020 ء میں فریال احمد بنت محمد پرویز سیٹ نمبر721922 نے 675 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ رشنا عنمبرین بنت محمد سلیم سیٹ نمبر722104 نے 673 نمبرز کے ساتھ دوسری اور محمد اکبر ولد حضور بخش سیٹ نمبر711307 نے 672 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سالانہ امتحانات 2021 ء میں ظفربشیر ولد محمد بشیر احمد سیٹ نمبر711436 نے 676 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ علیزہ زیدی بنت سید آفتاب علی زیدی سیٹ نمبر722250 نے 638 نمبرزکے ساتھ دوسری اور نسرین کوثربنت عبدالخالق سیٹ نمبر722045 نے 630 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سالانہ امتحانات برائے 2020 اور2021 ء میں 904 طلباوطالبات شریک ہوئے،212 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 402 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 67.92 فیصدرہا۔
واضح رہے کہ سالانہ امتحانات 2020 ء اور2021 ء کا انعقادایک ساتھ کیاگیا چونکہ کووڈ19 کی پابندیوں کی وجہ سے سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کا انعقاد وقت پر ممکن نہیں ہوسکاتھا۔

