Wednesday, February 4, 2026
صفحہ اولتازہ تریناین ای ڈی یونیورسٹی : فلسطینیوں کیلئے امداد جمع کرنے پر 2...

این ای ڈی یونیورسٹی : فلسطینیوں کیلئے امداد جمع کرنے پر 2 طلبہ کو نوٹس

کراچی : این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کے لئے عطیات جمع کرنے کی اجازت طلب کرنے پر دو طلبہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

 

انتظامیہ نے ان طلبہ سے سات دنوں کے اندر شوکاز نوٹسز کے جواب بھی طلب کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کے کچھ طلبا نے اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے یونیورسٹی میں عطیہ جمع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

 

ذرائع کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا صرف غزہ کے بے بس مسلمانوں کے لئے مالی امداد اور طلباء برادری کی توجہ اس اہم معاملے کی جانب مبذول کرانا چاہتے تھے ۔ ذرائع کے مطابق عطیات جمع کرنے کے لئے 25 اکتوبر کو جب طلبا کی جانب سے کوشش کی گئی تو یونیورسٹی کی سیکیورٹی نے ان کے فنڈز بکس ضبط کرلئے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین