Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsبرطرف افسر کو دوبارہ ناظم امتحانات لگانے کی تیاری

برطرف افسر کو دوبارہ ناظم امتحانات لگانے کی تیاری

کراچی : میٹرک بورڈ میں ایک بار پھر حبیب اللہ سہاگ کو ناظم امتحانات تعینات کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ بورڈ افسران کے مطابق تعیناتی کیلئے وزیر تعلیم اسماعیل راہو کو “خوش” کر دیا گیا ہے ۔

نمائندہ ایجوکیشن نیوز کو میٹرک بورڈ میں سابق ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ کے بااعتماد دست راست نے بتایا ہے کہ حبیب اللہ سہاگ نے میٹرک بورڈ کے چیئرمین غلام حسین سوہو کے ذریعے سمری سیکرٹری بورڈ اینڈ جامعات عباس بلوچ کے ذریعے اسماعیل راہو کو بھیجوا دی ہے اور ممکنہ طور پر اس تعیناتی کیلئے ڈپٹی کنٹرولر حبیب اللہ سہاگ نے اپنے چیئرمین کیلئے ویگو ڈالا خریدنے میں بھی تعاون کیا ہے اور ساتھ ہی وزیر بورڈ اینڈ جامعات اسماعیل راہو کو بھی خوش کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ حبیب اللہ سہاگ کو نگراں وزیر اعلی جسٹس مقبول باقر کے دور میں میٹرک بورڈ کے نتائج میں رد و بدل کے حوالے سے منظر عام پر آنے والے شواہد اور شیریں ناریجو کی انکوائری کے نتیجہ میں کنٹرولر شپ سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ جس کی انکوائری اب بھی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سندھ میں جاری ہے ۔

اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سندھ کے رولز اور سروسز ایکٹ کے مطابق کوئی بھی افسر انکوائری مکمل ہونے تک متعلقہ عہدے پر نہیں رہ سکتا ہے ۔ تاہم حبیب اللہ سہاگ کو تعینات کرنے کیلئے سمری ارسال کی جا چکی ہے ۔ جس کا واضح مقصد ہے کہ امسال نویں و دسویں کے نتائج میں مخصوص حد تک “کام” ہونے کے بعد اب بلک کی صورت میں “کام” کھولنے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ جس کیلئے فیل پاس اور کٹنگ مافیا نے شہر میں نیٹ ورک کو کام پکڑنے کی تاکید بھی کر دی ہے ۔

اس حوالے سے وزیر جامعات اینڈ بورڈ اسماعیل راہو سے رابطہ کیا گیا اور ان سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین