Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsبیت السلام اولمپیاڈ کی تقریب میں کرکٹرز اور انتظامی افسران کی شرکت

بیت السلام اولمپیاڈ کی تقریب میں کرکٹرز اور انتظامی افسران کی شرکت

کراچی : بیت السلام یوتھ سوسائٹی کے تحت منعقدہ نویں بیت السلام اولمپیاڈ 2025 کی تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے میں منعقد ہوئی، جس میں معروف کرکٹ اسٹارز، انتظامی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں شرعی عدالت کے جج جسٹس محمد انور ، قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اسٹار بیٹسمین محمد رضوان، فاسٹ باؤلرحارث رؤف، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور معروف فنکار ایوب کھوسو شامل تھے۔ تقریب میں 6 سے 16 نومبر تک جاری رہنے والے نویں بیت السلام اولمپیاڈ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب میں ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے نوجوانوں کو کردار، اخلاق اور قومی ذمہ داری کا واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “جب ہم غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں تو پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں۔ ہمارا ہر رویہ، ہر عمل پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔ نوجوان ہمارے مستقبل کا چہرہ ہیں اور ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خود کو سچا مسلمان اور اچھا پاکستانی ثابت کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں ہمارے طرزِ عمل سے اسلام اور پاکستان کی شناخت وابستہ ہے، اس لیے نوجوانوں کو اپنے کردار میں سادگی، دیانت داری اور مثبت طرزِ فکر اپنانا ہو گا۔

محمد رضوان نے بیت السلام کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیت السلام کے ساتھ مالی جسمانی اور ہر قسم کا تعاون کرنے والے خیر کے کام میں حصہ لے رہے ہیں ۔

کرکٹر حارث رؤف نے بھی اپنے مؤثر خطاب میں بیت السلام کی تعلیمی ، رفاہی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ایسے ادارے بہت کم ہیں جہاں دینی تعلیم کے ساتھ اسپورٹس کے ذریعے بچوں کی تربیت کی جاتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ بیت السلام کی سرگرمیاں تعلیمی میدان سے لے کر قدرتی آفات کے مواقع تک معاشرے کے لیے نمایاں مدد فراہم کرتی ہیں۔

تقریب میں شریک مہمانوں نے بیت الاسلام یوتھ سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہا اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کی۔

شرعی عدالت کے جج جسٹس محمد انور اور جسٹس (ر) نعمت اللہ پھلپوٹو اور مشیر وزیر اعلیٰ سندھ طارق حسن نے تقریب میں شرکت کی ، پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور خطاب کیا ، آخر میں بیت السلام کے سربراہ مولنا عبد الستار نے مہمانان گرامی انتظامیہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا کروائی ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین