Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینبیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت 7ویں 8 روزہ بیت السلام اولمپیاڈ...

بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت 7ویں 8 روزہ بیت السلام اولمپیاڈ شروع

کراچی : بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت جمعرات 2 نومبر کو 7ویں بیت السلام اولمپیاڈ 23 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کورنگی میں واقع انٹیلیکٹ اسکول کےآڈیٹوریم میں ہوا۔

 

اولمپیاڈ 2023 میں 300 سے زائد تعلیمی اداروں کے 2500 سے زائد طلبہ اکیڈمک اور اسپورٹس 52 مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ یہ مقابلے 2 سے 10 نومبر تک جاری رہیں گے ۔بیت السلام اولمپیاڈ تعلیمی اداروں کا پاکستان کا سب سے بڑا مقابلہ ہے ۔

 

 

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے نغمے اور قومی ترانے سے کیا گیا ۔ تقریب میں مقابلے کی کامیاب ٹیموں کے لیے طے ٹرافیوں کی نمائش کی گئی، تقریب کو مظلوم فلسطینیوں کے نام کیا گیا اور اس کے بعد باقاعدہ مقابلوں کا آغاز ہوا ۔

 

اولمپیاڈ 23 میں قرات، نعت، نغموں، تقاریر اور ذہنی آزمائش کے مقابلے ہوں گے، جبکہ کھیلوں کے مقابلوں میں فٹبال، ہاکی، باسکٹ بال، والی بال اور دیگر مقابلے شامل ہیں۔ مقابلوں کے شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو قرات کے سینیئر اور جونئیر اور فٹبال کے دو مقابلے ہوئے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین