پریس ریلیز: جامعہ اردو کی اکیڈمک کونسل نے فیسوں میں اضافے کو برقرار رکھتے ہوئے سیمسٹر فیس میں اضافے کی حد15000/-روپے مقرر کردی ہے۔ جس سے زیادہ سے زیادہ فیس میں 2500/-رو پے ماہانہ جبکہ کم از کم500/-رو پے ماہانہ اضافہ ہو گا۔
وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اڑتیسواں (38th) ہنگامی اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاء الدین کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیمسٹر فیسوں میں اضا فے کہ حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کو زیرِ غور لایا گیا اراکین مجلس نے متفقہ طور پر طے کیا کہ فیسوں میں اضا فہ اکیڈ مک کو نسل نے وفاقی اردو ویونیورسٹی آرڈیننس CXIXof2002کی دفعہ 26(1)bکے تحت جامعہ کی مالی صورتحال او ر حکو متی گرانٹ میں اضافہ نہ ہو نے کی وجہ سے کیا۔
لہٰذا اکیڈمک کو نسل نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھتے ہو ئے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیس اضافے کی حد 15000/-رو پے مقرر کر دی۔ اس حد مقرر کرنے سے طلبہ کی فیس 15000/-رو پے فی سیمسٹر(2500رو پے ماہانہ) سے زیادہ اضافہ نہیں ہو گا۔
اجلاس میں شریک، ڈاکٹر مہ جبیں،قائم مقام رجسٹرار/انچارج کلیہ فارمیسی و صدر شعبہ فارماکولوجی،پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور،رئیس کلیہ نظمیاتِ کاروبار، تجارت و معاشیات،پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،رئیس کلیہ سائنس،پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر،شعبہ ماحولیاتی سائنس،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،شعبہ حیوانیات،پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،شعبہ نباتیات،پروفیسر ڈاکٹر عبد المجید خان،شعبہ کیمیاء،،،ڈاکٹر محمد صارم،شعبہ کمپیوٹر سائنس، ڈاکٹر احتشام الحق پڈا،انچارج اسلام آباد کیمپس/شعبہ معاشیات، اسلام آباد کیمپس آن لائن شرکت کی۔
ڈاکٹر شاہد اقبال،شعبہ نفسیات، ڈاکٹر رضوانہ جبین،قائم مقام ناظم امتحانات،جناب اقبال حسین نقوی،قائم مقام ٹریژرار،ڈاکٹر محمد عمران شہزاد،شعبہ اطلاقی طبیعیات، اسلام آباد کیمپس(آن لائن شرکت)،ڈاکٹر زبیر خان نیازی،شعبہ اطلاقی طبیعیات، اسلام آباد کیمپس نے بھی آن لائن شرکت کی
ڈاکٹر سید اخلاق حسین،(مبصر)ڈائریکٹر ایڈمیشن(کراچی)،ڈاکٹر کمال حیدر،(مبصر) ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام، عبدالحق کیمپس،جناب نجم العارفین،(مبصر) ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام، گلشن اقبال کیمپس نے شرکت فرمائی۔

