کراچی : جامعہ الدراسات الاسلامیہ میں امام کعبہ ومدرس حرم مکی حافظ عبدالرب بن فیض اللہ کی آمد ۔جامعہ کے مدیر مفتی محمد یوسف کشمیری نے اساتذہ کے ہمراہ استقبال کیا ۔
امام کعبہ نے نماز ظہر کی امامت کرائی۔ درس قرآن و طلبہ کو نصیحت کی ۔ جامعہ کی کلاسزولائیبریری کا دورہ بھی کیا۔جامعہ الدراسات الاسلامیہ کی علمی میدان میں کوششوں کوسراہا۔اور خوشی کا اظہار کیا ۔
جامعہ کے مدیر و رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی محمد یوسف کشمیری نےان کا جامعہ آمد پرخصوصی شکریہ ادا کیا ۔ امام حرم حافظ عبدالرب بن فیض اللہ نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہی سچا دین ہے ۔اسلام دنیا پر غالب ہو کر رہے گا ۔
مذید پڑھیں : قومیائے گئے اداروں پر سرکار کی دہری پالیسی کیوں ؟
دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ تعلیم کے فروغ میں دینی مدارس کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔مدارس سے نکلنے والے طلبہ لوگوں کی رہنمائی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔
علماء انبیاء کے وارث کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہمیں انبیاء کے وارث ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے معاشرے کی فلاح و تعمیرمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ آپ طلبہ اسلام کے ساتھ مخلص ہوکر دین اسلام کا علم حاصل کریں ۔ اللہ رب العزت آپ کےلیے عزتوں کے راستے ہموار کر دےگا

