جامعہ کراچی میں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی۔
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عمران احمد صدیقی کے مطابق ایم ایس، ایم فل،ایل ایل ایم،پی ایچ ڈی،ایم ایس(سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
خواہشمند طلبہ اپنے داخلہ فارم 06 اور07 جولائی2023 ء کو آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ مزید معلومات کے لئے جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

