کراچی یونیورسٹی کے بزنس انکیوبیشن سینٹر میں ریکروٹمنٹ ڈرائیو2023 ء منگل 05 ستمبر2023 ء کو دن 12:00 بجے منعقد ہوگی۔
ریکروٹمنٹ ڈرائیو2023 ء کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کریں گے۔
مذکورہ ڈرائیو میں 55 آسامیوں پر فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈایڈمنسٹریٹو سائنسز کے فارغ التحصیل اور سال آخر کے 55 طلباوطالبات کو ملازمت دی جائے گی۔

