Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: بین الاقوامی مرکز اورنجی تحقیقی ادارے کے درمیان معاہدہ

جامعہ کراچی: بین الاقوامی مرکز اورنجی تحقیقی ادارے کے درمیان معاہدہ

کراچی:۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور سسٹمس بائیولوجی اینڈ کمپیوٹیشنل جینومکس (ایس بی سی جی)،کراچی کے درمیان سائینسی وتیکنیکی عنوان سے ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان سائینسی وتیکنیکی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے منگل کو بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں جبکہ ایس بی سی جی کراچی کے سربراہ محمد عباس علی اقبال نے اپنے ادارے کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔

 

پروفیسر اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ کیمیائی، حیاتیاتی اور بائیو میڈیکل شعبہ جات میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی ترقی پذیر دنیا کا جدید آلات سے آراستہ نمایاں تحقیقی ادارہ ہے۔

 

محمد عباس علی اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے ادارے ایس بی سی جی کراچی کے پاس مینجمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین موجود ہیں یہ ماہرین معالجین اور ملک و بیرونِ ملک اداروں کی امراض کی تشخیص، امراض سے متعلق پیش گوئی وغیرہ کے حوالے سے معاونت کرتے ہیں۔

 

اس معاہدے کے تحت دونوں تحقیقی اداروں کے درمیان سائینسی وتیکنیکی عنوان سے تعاون کوفروغ دیاجائے گا۔

 

ماہرین اور محققین کے باہمی تبادلے کو بھی فروغ دیا جائے گا، اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے میدان میں باہمی تحقیق کے عمل کو بھی آگے بڑھایا جائے گا، اس معاہدے کی معیاد پانچ سال ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین