Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی سنڈیکیٹ اجلاس میں بحٹ ، نصرت ادریس سمیت اہم فیصلے

جامعہ کراچی سنڈیکیٹ اجلاس میں بحٹ ، نصرت ادریس سمیت اہم فیصلے

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کااجلاس بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین سنڈیکیٹ نے مالیاتی ومنصوبہ بندی کمیٹی کی پیش کی جانے والی رپورٹس اوربجٹ کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ یہ تجویز بھی پیش کی کہ بجٹ سے متعلق تمام دستاویزات کو کتابی شکل دے کر سنڈیکیٹ میں پیش کیا جائے۔

 

شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر کے بورڈ آف گورنرز پر اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سال کی مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی ۔ جب کہ بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق پر پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سال کی مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

 

اجلاس میں سنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ 03 اپریل 2023 کی قراردادوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کی منظوری اور روداد کی توثیق کی گئی جبکہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس منعقدہ 04 اکتوبر اور خصوصی اجلاس 14 نومبر 2022ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔

 

شعبہ کیمیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹر محمد یاسر، شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹر نعیم احمد، کمپیوٹر سائنس میں ڈاکٹر صادق علی خان، ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ میں ڈاکٹر محمد فہیم اکبر، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس میں ڈاکٹر رفعت پروین صدیقی، سوشل ورک میں ڈاکٹر ندیم اللہ اور شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں ڈاکٹر صفیہ عروج کی بطور صدور شعبہ جات جبکہ ڈاکٹر ظفر ایچ زیدی نیشنل سینٹر فار پروٹیومکس میں ڈاکٹر زہرہ منظور اور انسٹی آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کی بطور ڈائریکٹر تین سال کی مدت کے لئے تقرری کی منظوری دی گئی۔

 

اجلاس میں شعبہ عربی،شعبہ نفسیات، نباتیات، معاشیات،جرمیات، سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز، سینٹر فار پلانٹ کنزرویشن، فعلیات، سماجی بہبود اور شعبہ فارسی کے سلیکشن بورڈز کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین