Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : سینیٹ کیلئے رجسٹرڈ گریجویٹس کی نشستوں پر حافظ عبدالصمد...

جامعہ کراچی : سینیٹ کیلئے رجسٹرڈ گریجویٹس کی نشستوں پر حافظ عبدالصمد اور زبیر اعظمی کامیاب

جامعہ کراچی:  رجسٹرڈ گریجویٹس کی دونوں نشستوں پر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہو گئے ۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی مبارکباد

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق جامعہ کراچی کی سینیٹ میں رجسٹرڈ گریجویٹس کی دونشستوں کے لئے انتخابات بروز اتوار 08 اکتوبر 2023 ء کو جامعہ کراچی میں صبح 9:30 تا دوپہر 2:30 بجے منعقد ہوئے۔

 

رجسٹرڈ گریجویٹس کی دونشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں کل چار امیدواروں نے حصہ لیا جن میں زبیر اعظمی، حافظ محمد عبدالصمد خان،اشفاق احمد صدیقی اور عادل شکیل شامل ہیں۔

 

 

نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے حمایت یافتہ زبیر اعظمی 128 جبکہ حافظ عبدالصمد خان 122 ووٹ لے کر منتخب ہوئے، جبکہ ان کے مقابلے میں اشفاق احمد صدیقی نے 63 اور عادل شکیل نے 56 ووٹ حاصل کئے۔

 

دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کی سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین