Monday, December 8, 2025
صفحہ اولNewsجامعہ کراچی ملازمین کی ہڑتال اور اساتذہ کا تدریسی عمل کا بائیکاٹ...

جامعہ کراچی ملازمین کی ہڑتال اور اساتذہ کا تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری

کراچی : ملازمین جامعہ کراچی کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا ۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ مزید بوکھلاہٹ کا شکار رہی اور انتقامی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

جامعہ کراچی کے ملازمین نے بروز منگل دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی اور بھرپور تعداد میں شرکت کر کے اپنے مضبوط اتحاد کا ثبوت دیا ۔ ملازمین نے وضاحتی خطوط اجراء کے باوجود دفاتر بند کر کے اپنے جائز حقوق کی خاطر احتجاج میں بھرپور شرکت کی اور انتظامیہ کی آمرانہ سوچ کو یکسر مسترد کر دیا ۔

منگل کے احتجاج میں گزشتہ روز کی طرح اساتذہ کرام کی طرف سے شرکت کرتے ہوئے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے استاد جناب زاہد سومرو نے کہا کہ اس احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور ارباب اختیار و حکام بالا تک مطالبات پہنچائے جائیں ۔

احتجاج میں گروپ کے نائب صدر رئیس الحسن نے کہا کہ جامعہ کراچی کے غیور اور محنت کش ملازمین اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے احتجاج پر مجبور ہیں اور اپنے قانونی اور جائز مطالبات حاصل کرنے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔

اس موقع پر نیوٹرل گروپ کے نائب صدر فراز حسین نے کہا کہ جامعہ کراچی میں جنگل کا قانون ہے جنگل میں طاقتور کمزور کو کھا جاتا ہے ۔ اسی طرح جامعہ انتظامیہ ملازمین کو کمزور سمجھ کر حقوق کھانے پر تلی ہوئی ہے ۔

آخر میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسییشن کے صدر عرفان خان نے کہا کہ ملازمین نے اپنے حلف کے پاسداری رکھتے ہوئے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور یہی اتحاد ہماری کامیابی کی ضمانت ہے ۔ صدر نے مزید کہا کہ یہ احتجاج اچانک نہیں شروع ہوا بلکہ گزشتہ 15 دن سے انتظامیہ کو وقتا فوقتاً اپنے جائز مطالبات باور کرانے کے بعد شروع ہوا ہے جو حقوق کے حصول تک جاری رہے گا۔

آج کے احتجاج کی خوش ائندہ بات SPLA کی مکمل حمایت ہے جس کا اعلان ان کے صدر اور اراکین بذات خود جمعرات کو احتجاج میں شرکت کر کے کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین