Wednesday, March 11, 2026
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ الجھ گیا

جامعہ کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ الجھ گیا

کراچی: جامعہ کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا مبینہ طور پر واقعہ سامنے آیا ہے ۔  باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کو موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے مبینہ طور ہراساں کیا ۔

 

ایوننگ پروگرام میں شعبہ باٹنی کی طالبہ نے شور مچایا تو قریبی نوجوان موقع پر پہنچے تو طالبہ نے بتایا کہ تین اوباش لڑکوں نے ہراساں کرنے کی کوشش کی ۔ اسی اثناء میں سیکیورٹی اہلکار ‛ پولیس اور رینجرز بھی پہنچ گئی ۔

 

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق شور مچانے والی طالبہ سے پولیس اور رینجرز نے بیان لکھوانے کا کہا تو اس نے بیان دینے سے گریز کیا اور اسی اثناء میں طالبہ نے ایک نوجوان کو بلا لیا جو جامعہ کا طالبعلم نہیں تھا بلکہ طالبہ نے اس کا تعارف منگیتر کے طور پر کرایا ۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق طالبہ کو کہا گیا کہ والدین کو بلائیں تو اس نے انکار کر دیا ۔

 

اسلامی جمعیت طلبہ نے کیمپس سیکیورٹی کو ناکام قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا جائے ۔ ناظم جامعہ حمزہ رمضان کا کہنا ہے کہ جامعہ کے اندر و باہر غیر متعلقہ افراد طالبات کو ہراساں کر رہے ہیں ۔ جامعہ میں رینجرز و سیکیورٹی کے ہوتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کا داخل ہونا قابل تشویش ہے  ۔ اس طرح کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ چند برس سے جامعہ کراچی میں سمسٹر بریک کے بعد اور داخلے شروع ہونے سے قبل طالبات کو ہراساں کرنے جیسے واقعات کی باز گشت شروع ہو جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسی وجہ سے داخلوں پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے ۔  معلوم رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی اسی طرح کا ایک واقعہ رونما ہو چکا ہے جس میں طالبات کا پیچھا گیا تھا ۔ جس پر طالبات بھاگ گئی تھیں ۔ تاہم اب تک اس واقعہ کی کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین