کراچی : پی ایس ایف جامعہ کراچی نے فیسوں میں اضافے کے خلاف اور کراچی ، سندھ اور پاکستان (K.S.P) پالیسی کے خلاف احتجاج کیا ۔ جس میں مختلف مطالبات بھی پیش کیئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایف جامعہ کراچی کی جانب سے پیش کیئے جانے والے 2 اہم مطالبات رکھے گئے ۔ فیسوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے وہ واپس لیا جائے ، شعبہ قانون سے (K.S.P) پالیسی ختم کی جائے ۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران 2 بار انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آخر میں وائس چانسلر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ شعبہ قانون میں تب تک ایڈمیشن نہیں ہونگے جب تک (K.S.P) پالیسی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا ۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ فیسوں کا اضافہ 30 فیصد سے کم کرنے کی یقین دہانی پر پی ایس ایف نے احتجاج ختم کیا ۔ انتظامیہ کو یہ بات واضح کی کہ اگر شعبہ قانون K.S.P پالیسی سے نہ نکالا گیا اور فیسوں میں اضافہ واپس کرانے کا نوٹی فکیشن نہ نکالا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔

