Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی میں 13 برس بعد ملازمین کی جزوی ہڑتال

جامعہ کراچی میں 13 برس بعد ملازمین کی جزوی ہڑتال

کراچی : جامعہ کراچی میں جمعہ کو جزوی ہڑتال رہی ، ملازمین دفاتر جانے کے بعد احتجاج میں بیٹھ گئے ، لیو انکیشمنٹ کیلئے وائس چانسلر نے ایک کمیٹی قائم کر دی ، ملازمین کا بدسور قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ برقرار ہے ۔

تفصیلات کے مطاطق گزشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر خالد محمود عراقی نے لیو انکیشمنٹ کے لئے احتجاج کرنے والے ملازمین اور آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنمائوں اور ٹیچرز سوسائٹی کے رہنمائوں کو ساڑھے 3 بجے دفتر بلایا تھا تاکہ لیوانکیشمنٹ کیلئے بات کی جا سکے ۔

اس اجلاس میں نیوٹرل ایمپلائز یعنی احتجاج کرنے والوں کی طرف سے طارق شاہ ، فراز حسین اور شکیل احمد گبول شریک ہوئے جب کہ ٹیچر سوسائٹی کی صدر ڈاکٹر صالحہ ، سیکرٹری فیضان نقوی اور نائب صدر غفران عالم  کے علاوہ آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر محمد فرید صدیقی، جنرل سیکریٹری سید فیصل ہاشمی کے علاوہ ڈاکٹر انتخاب الفت بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ٹیچر سوسائٹی کے رہنمائوں نے بھی مطالبہ کیا کہ لیو انکیشمنٹ ہمیں بھی دیا جائے ۔جس کے بعد ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ایک کمیٹی قائم کر دی ۔اس کمیٹی میں ٹیچر سوسائٹی کی صدر اور جنرل سیکرٹری ، آفیسر اسیوسی کے صدر اور سیکرٹری اور نیوٹرل ایمپلائز کے شکیل احمد گبول اور فراز حسین پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے ، جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک ہفتہ میں تمام بینکوں اور اکائونٹس کی تفصیل سے آگاہ کرے کہ جامعہ کے پاس کتنے پیسے ہیں تاکہ لیوانکیشمنٹ دینے یا نہ دینے کی صورت حال سامنے آ سکے ۔ تاہم  کمیٹی کا نوٹی فکیشن رات گئے کوئی بھی جاری نہیں کیا گیا ۔

جس کے بعد نیوٹرل ایمپلائز کے احتجاج کے سرکردہ رکن طارق شاہ نے احتجاجی کیمپ میں آ کر صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے تک احتجاج موخر کرتے ہیں جس کے بعد احتجاج میں شریک ملازمین نے کہا کہ کسی بھی صورت احتجاج موخر نہیں ہو گا بلکہ احتجاج جاری رہے گا اور پیر سے منگل تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی اور اس کے بعد منگل کا لائحہ بنایا جائے گا کہ ایک ماہ کی رخصت پر جائیں گے یا مکمل دفاتر بند کرکے احتجاج کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جامعہ کراچی میں 2010 میں ملازمین نے بھر پور احتجاج کیا تھا جس میں ملازمین نے ہڑتال کی تھی ۔ جس میں محمد فرید صدیقی ایمپلائز یونین کے سیکرٹری کی حیثیت سے اس موومنٹ کی قیادت کر رہے تھے ۔

متعلقہ خبریں

2 تعليقات

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین