Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر اور سیکورٹی گارڈ کے مابین...

جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر اور سیکورٹی گارڈ کے مابین تلخ کلامی

کراچی : جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر اور سیکورٹی گارڈ کے مابین تلخ کلامی کا واقعہ ، قائم مقام وائس چانسلر جسٹس (ر) حسن فیروز کو قائم مقام وائس چانسلر بنا دیا گیا تھا ۔

 

گزشتہ روز 11 بجے لاء کی ایک طالبہ کو اسٹاف گیٹ پر روکا گیا جس کو ایک روز قبل بھی شناخت کیلئے روکا گیا تھا ۔ طالبہ نے مبینہ طور پر اسٹوڈنٹ کارڈ نہ ہونے کا عذر پیش کیا جس پر سیکورٹی گارڈ نے جمعہ کو کارڈ یا کوئی بھی شناختی دستاویز نہ ہونے پر دوبارہ پوچھ گچھ کی ۔جس پر طالبہ نے اپنے ڈین اور موجودہ قائم مقام VC کو کال کر دی ۔

 

جس کے بعد قائم مقام وی سی کی سیکورٹی گارڈ سے بات کرائی اور سیکورٹی گارڈ کو معلوم نہیں تھا کہ فون لائن پر کون موجود ہے ۔ فون لائن پر موجودہ قائم مقام وائس چانسلر نے سیکورٹی گارڈ سے کہا کہ طالبہ کو جانے دیں ۔ قائم مقام وائس چانسلر کو نہ پہچاننے کی وجہ سے سیکورٹی گارڈ نے بحث کر دی ۔

 

جس پر قائم مقام وائس چانسلر نے مبینہ طور پر انہیں سخت جملہ کہا جو سیکورٹی گارڈ کو ناگوار گذرا ، جس کے جواب میں سیکورٹی گارڈ نے بھی ویسا ہی جملہ دہرا دیا ۔ جس پر قائم مقام وائس چانسلر اسٹاف گیٹ پہنچ گئے اور کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر سلمان زبیر کو حکم دیکر اسکیل 5 کے سیکورٹی گارڈ اسلم کو دفتر بیھٹا دیا ہے ۔

 

جامعہ اور طلبہ کیلئے سیکورٹی کی خدمات انجام دینے والے اسکیل 5 کے سیکورٹی گارڈ محمد اسلم گزشتہ 22 برس سے دھوپ و سردی میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے ۔

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد عراقی کے چین کے دورے کی وجہ سے ان کی عدم موجودگی میں ڈین آف لاء جسٹس (ر) حسن فیروز بطور قائم مقام وائس چانسلر روز مرہ کے امور انجام دے رہے ہیں ۔

 

معلوم رہے کہ بعض اساتذہ نے ریٹائرڈ شخص کی تقرری اور بعد ازاں انہیں ڈین بنائے جانے اور پھر سینئر اساتذہ و افسران کی موجودگی میں انہیں قائم مقام وائس چانسلر بنائے جانے پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین