Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجے ایس ایم یو میں ملازمین کے لیے حج قرع اندازی،2 منتخب

جے ایس ایم یو میں ملازمین کے لیے حج قرع اندازی،2 منتخب

جے ایس ایم یو میں ملازمین کے لیے حج قرع اندازی کے تحت 2 خوشنصیب ملازم رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (JSMU) نے سال 2023-2024 کے لیے JSMU کے اخراجات پر (گریڈ 01 سے 16) کے ملازمین کے لیے حج قرعہ اندازی کا انعقاد کیا۔ شیخ الجامعہ نے بزریعہ قرعہ اندازی JSMU کے دو ملازمین کا انتخاب کیا۔ ملازمین کا انتخاب شفاف طریقے سے کیا گیا ۔جس میں مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو برابری کا درجہ دیا گیا۔

شیخ الجامعہ پروفیسر امجد سراج میمن نےحج قرعہ اندازی کی صدارت کی اور کہا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے فریضہ حج کی سعادت نصیب کی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی اور ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کریں اس موقع پر کہا کہ بہت سے درپیش مسائل کے باوجود جامعہ کی اس پالیسی کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے پر ملازمین کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

چئیرمین جے ایس ایم یو حج کمیٹی اور پراستھوڈانٹک کے سربراہ ڈاکٹر محمود حسین نے وضاحت کی کہ منتخب ملازمین میں جناب شریف (انشورنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، جے ایس ایم یو کے نائب قاصد) اور غلام سرور (ایس آئی او ایچ ایس، جے ایس ایم یو کے موٹر مکینک) تھے۔ جنہیں یونیورسٹی کے خرچ پر اس سال حج پر بھیجا جائے گا۔ کسی بھی وجوہات کی بنا پر اگر کوئی ملازم اس سال حج پر نا جا سکے اس کے لیے ایک ایک اور قرعہ اندازی کی گئی اس میں منتخب ملازمین انکی جگہ یہ فریضہ سر انجام دینے کی سعادت حاصل کریں گے۔

پرووائس چانسلر پروفیسر سعدیہ اکرم اور رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر سعدیہ اکرم ، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ایم ای ڈاکٹر راحت ناز، ایڈیشنل ڈائریکٹر کمیونیکیشنز آصفیہ عزیز، ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد نے شرکت کی تقریب میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین