Friday, March 6, 2026
صفحہ اولتازہ ترینجے ایس ایم یو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان ،ریلی کا بھی...

جے ایس ایم یو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان ،ریلی کا بھی انعقاد، ہزاروں شریک

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے زیر اہتمام یوم تکریم شہداء پاکستان منایا گیا جس کےمہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم سراج سومرو تھے۔ شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی قیادت میں عسکری 3 کے مرکزی گیٹ سے جے ایس ایم یو کے مین گیٹ تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

 

جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر سعدیہ اکرم، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، پروفیسر طارق محمود، ڈینز، پرنسپلز، شعبہ جات کے سربراہان، تمام فیکلٹی ارکان اور ہزاروںکی تعداد میں طلبہ نےشرکت کی،شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے پیغامات درج تھے،اس موقع پر ملک کی سلامتی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

 

ریلی کے بعد جے ایس ایم یو کے لیکچر ہال میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں اسٹوڈنٹ کونسل نے کیس نمبر 335139 سپاہی مقبول حسین پر ڈرامہ پیش کیا، اس ڈرامے کو ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

مزید پڑھیں:جامعہ این ای ڈی میں 205ویں سنڈیکیٹ کے اجلاس میں گیمنگ اینڈ اینی میشن پروگرام کے آغاز کی منظوری

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد آزادی ملی ہے، ہمیں اس آزادی کی حفاظت کرناہے، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان لوگوں کی عزت کریں اور ان کی عزت کی حفاظت کریں جو رات کو سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ہم یہاں اپنے گھروں میں آرام سے سوتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کے مختلف سیاسی خیالات ہوسکتے ہیں لیکن اگر وہ ملک کے خلاف ہیں تو ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم سراج سومرو نے کہا کہ شہدائے پاکستان کی بے حرمتی ان ماؤں کے دلوں کو چیرنے کے مترادف ہے جنہوں نے اس مادر وطن کے لیے اپنے پیارے بیٹوں کو قربان کیا۔

 

انہوں نے کہاکہ ہمارے ایمان، قومی سلامتی کے بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس

اس موقع پر پروفیسر طارق محمود نے کہا کہ اگرچہ ہمارے سیاسی خیالات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن ہمیں ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے، شہدائے پاکستان کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ملک پر تنقید قابل مذمت ہے۔

 

رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے بھی شہدائے پاکستان کے احترام پر زور دیا۔آخر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ملحقہ کالجز ڈاکٹر راحت ناز نے شکریہ کلمات اداکئے۔ تقریب کی میزبان اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نازش جعفر تھیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین