کراچی : دائود یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین عاصم نے وزیر اعلی یعنی کہ اتھارٹی کے اختیارات استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں ، اس سلسلے میں انہوں نے PIMMEC کے ڈین کی مدت کو ایک بار پھر بڑھا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دائود یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین عاصم نے وزیر اعلی یعنی کہ اتھارٹی کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے PIMMEC کے ڈین ڈاکٹر ذیشان علی میمن کو دوسری بار پھر فکیلٹی کا تاحکم ثانی ڈین بنا دیا ہے ۔

اس سے قبل 7 دسمبر 2022 کو سیکرٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ محمد مرید راہموں نے نوٹی فکیشن نمبر 2304 جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بذریعہ سمری چیف سیکرٹری سندھ ، وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈ اور متعلقہ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ کی اجازت کے بعد ڈاکٹر ذیشان علی میمن کو ڈین PIMMEC بنایا گیا تھا ۔
جس کے بعد اب دائود یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین عاصم حسین اور رجسٹرار سید آصف علی شاہ نے واضح طور پر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتھارٹی کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈین کی مدت بڑھائی ہے ۔

جب کہ ڈین کی تعیناتی کیلئے تین سنیئر پروفیسرز کے نام بزریعہ سیکرٹری بورڈ و جامعات چیف سیکرٹری و وزیر اعلی کو بھیجے جانے تھے جس کے بعد وزیر اعلی ان تینوں ناموں میں سے کسی ایک کو ڈین منتخب کرتے ہیں جس کے بعد سیکرٹری بورڈ و جامعات کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جاتا ہے ۔
جب کہ ڈاکٹر ثمرین عاصم حسین نے اپنی خواہش پر مذکورہ تعیناتی کی ہے ۔ جس کے نہ صرف ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے بلکہ کئی سینیئر اساتذہ کی حق تلفی بھی کی گئی ہے ۔

