Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsریٹائرڈمنٹ کے قریب پروفیسرز ریجنل ڈائریکٹر اور ڈی جی تعینات

ریٹائرڈمنٹ کے قریب پروفیسرز ریجنل ڈائریکٹر اور ڈی جی تعینات

کراچی : محکمہ تعلیم کالجز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور گریڈ 20 کے حیوانیات کے پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔

میرپورخاص کے ریجنل ڈائریکٹر اور گریڈ 20 کے پروفیسر میر چند اوڈ کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو گورنمنٹ بوائز کالج گلستان جوہر کراچی کا پرنسپل مقرر کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے اچانک ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور گریڈ 20 کے حیوانیات کے پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ نو تعینات ڈی جی کالجز پروفیسر میر چند اوڈ اپریل میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔

سندھ کے تمام ریجنل ڈائریکٹر اپریل تک ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔حیدر آباد کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر مصطفی کمال 15 جنوری کو ، ریجنل ڈائریکٹر کراچی پروفیسر قاضی ارشد صدیقی میں ، لاڑکانہ کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر الطاف ابڑو 31 دسمبر کو ، سکھر کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر عبدالقادر چاچڑ 22 دسمبر کو ، شہید بینظیر آباد کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر سلیمان سیال اپریل میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین