Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینسندھ زرعی یونیورسٹی میں خواتین کے جوڈو ٹرائل اختتام پذیر

سندھ زرعی یونیورسٹی میں خواتین کے جوڈو ٹرائل اختتام پذیر

ٹنڈوجام : سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیر میزبانی اور ھایئر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پرائم منسٹر ٹیلینٹ ھنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے میل اور فی میل جوڈو کے ٹرائل این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں اختتام پذیر ہو گئے، ایچ ای سی کے چیئر مین، سندہ زرعی یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر تقریب میں شریک ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈئریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے زیر نگرانی اور ھایئر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پرائم منسٹر ٹیلینٹ ھنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے میل اور فی میل جوڈو کے ٹرائل این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں منعقد کئے گئے، میل اور فی میل مقابلوں کا افتتاح ھایئر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے، سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی ساتھ ربن کاٹ کر کیا ۔

دو روزہ مقابلوں میں 40 لڑکیوں اور 65 لڑکوں نے مختلف کیٹیگریز میں مقابلے کئے، جن میں لڑکیوں نے 8، جبکہ لڑکوں کے 10 ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیا، کل اختتامی دن کے مقابلوں کے بعد فاتح کھلاڑیوں میں سے کراچی کی ٹیم کو تشکیل دیا گیا، ان مقابلوں کے بعد صوبہ سندھ کی پانج ریجن کراچی، حیدرآباد، سکھر، شھید بینظیر آباد اور لاڑکانہ سے پانچ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، بعد میں ان ٹیموں میں لیگ کے بنیاد پر مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔

اس موقع پر چیئرمین ھایئر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے سندھ زرعی یونیورسٹی کی میزبانی میں کھیلوں کے بھتر انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کے مواقع دینا ہمارہ فرض ہے، اور یہ نوجوان مستقبل میں ہمارے ملک کی قیادت اور نام روشن کریں گے ۔

وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ایچ ای سی جامعات کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد میں معاونت کر رہی ہیں، جوکہ قابل تعریف اقدام ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری مسلسل کوشش رہی ہے کہ ملکی سطح کے مقابلوں میں حصہ دلانے کیلئے اپنے نوجوانوں کو مقامی سطح پر سہولیات فراہم کریں ۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی نے بھی جامعات کے درمیاں صحتمند سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے روابط کو مزید توسیع دینے کی تجویز پیش کی، قبل ازیں ڈئریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی لیگ سے منتخب ہونے والے لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیم نیشنل لیگ کے مقابلوں میں شرکت کرے گی۔ اس موقع پر ھایئر ایجوکیشن کمیشن کے ڈئریکتر اسپورٹس جاوید علی میمن بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین