Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینسندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام اور کینیڈین تنظیم ھوپو کے درمیان معاہدہ

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام اور کینیڈین تنظیم ھوپو کے درمیان معاہدہ

ٹنڈوجام : سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور کینیڈین تنظیم ھوپو کے درمیان کاربن نیوٹرل ولیجز کیلئے سروے کا طریقہ کار اور علاقوں کی نشاندہی کے لیے معاھدے پر اتفاق کیا گیا، جب کہ سندھ زرعی یونیورسٹی میں دو روزہ تربیتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور کینیڈا کی تنظیم ھوپو انک کے درمیاں کاربن سے پاک دیہاتوں کی ڈیزائننگ کیلئے تحقیق اور انسانی وسائل کی ترقی و تعاون پر مفاہمت کی یاد داشت نامہ کیا گیا، جس پر کراپ پروٹیکشن فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر منظور علی ابڑو اور ھوپو کے صدر ڈاکٹر نصیر قریشی نے دستخط کئے۔

اس موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری بھی موجود تھے، اس مفاہمت کا مقصد دیہاتوں سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے حل تلاش کرنا ہے، اس ضمن میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق ولیج کاربن فوٹ پرنٹ کیلکولیٹر کا نفاذ بھی شامل ہو گا ۔ اس معاھدے میں طلباء، اساتذہ اور کسانوں کے لیے کاربن کی کمی کے متعلق آگاہی اور تربیتی پروگراموں کا آغاز بھی شامل ہو گا ۔

قبل ازیں سندھ زرعی یونیورسٹی کی کراپ پروٹیکشن فیکلٹی میں دو روزہ تربیتی “کاربن نیوٹرل ولیجز” کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں کے طلباء نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، صوبہ سندھ کے زرعی شعبے اور لوگوں کے معاشی حالات کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ لہٰذیٰ کاربن کی کمی کیلئے لوگوں کی رھنمائی کرنی ہو گی ۔

ھوپو انک کینیڈا کے صدر نصیر قریشی نے کاربن نیوٹرل ایجنڈا اور فارم کاربن ٹول کٹ پر لیکچر دیا، انہوں نے کہا کہ کاربن نیوٹرل ایجنڈے کا مقصد فضا میں خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی مقدار کو متوازن کرکے خالص صفر کاربن کے مقاصد حاصل کرنا ہے۔ ڈاکٹر غزالہ خان نے کاربن نیوٹرلٹی میں پودوں کے کردار کے بارے میں شرکاء کو آگہی دی، جبکہ گلوبل سسٹین ایبل فیوچرز نیٹ ورک برطانیہ کی بانی ڈاکٹر رینوکا ٹھاکورے نے کاربن بجٹ، کاربن موبلائزیشن، کاربن خواندگی، اور کاربن سے نمٹنے کی قابلیت کا مختصر تعارف پیش کیا ۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر منظور علی ابڑو، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمبین لودھی، تربیتی ورکشاپ کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالوحید سولنگی، ڈاکٹر مہر النساء رئیس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے منتظمین، ماہرین اور بحث مباحثے کے کامیاب طلبہ میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تفویض کئے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین