Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینسندھ: محترمہ رعنا حسین کے بطور نگران وزیر تعلیم منصب سنبھالنے پر...

سندھ: محترمہ رعنا حسین کے بطور نگران وزیر تعلیم منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، حیدر علی

رعنا حسین بین الاقوامی تجربے کی حامل ممتاز ماہر تعلیم اور استاد الا اساتذہ ہیں۔ چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشنآل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی، مرکزی رہنماؤں اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے صوبہ سندھ میں نگران وزیر تعلیم کے طور پر محترمہ رعنا حسین کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہر تعلیم اور تربیت اساتذہ کے وسیع تجربے کی حامل شخصیت کی بطور وزیر تعلیم نامزدگی، سندھ کے تعلیمی حلقوں کے لیے خوش آئند ہے۔

ہر دوسرے صوبے کی طرح سندھ میں بھی تعلیم کا شعبہ سب سے بڑا اور اہم شعبہ ہے۔

تعلیمی شعبے ہی سے وابستہ کل وقتی شخص کے نگران وزیر تعلیم کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے سے امید کی جا سکتی ہے کہ سب سے زیادہ اہم محکمے کے معاملات اچھے انداز میں چلتے رہیں گے ۔

محترمہ رعنا حسین بین الاقوامی اسناد و اعزازات کی حامل شخصیت ہیں جن کو 05 اکتوبر 2021 کو ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی جانب سے ایکیڈیمیا چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔

ان رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ رعنا حسین پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر سے طویل عرصے سے وابستہ ہیں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی اہمیت اور کردار کو سمجھتی ہیں ۔

لہذا سندھ کے پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے مسائل کو بہتر انداز سے حل کیا جائے گا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین