کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ دوبارہ نہ کرنے کے حوالے سے تمام درخواستیں نمٹا دی ہیں ، اور حکم دیا ہے کہ وہ حکومت سندھ اپنے شیڈول کے مطابق دوبارہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ حکومت سندھ ایم ڈی کیٹ دوبارہ منعقد کرنے کے شیڈول پر عمل کرے اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے لئے گئے ٹیسٹ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
سندھ ہائی کورٹ میں آیف آئی اے نے باقاعدہ ایک رپورٹ بھی جمع کرائی ، جس میں انہوں نے ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک کرنے والوں کے نام اور نمبر سمیت ان کی تفصیل بھی جمع کرائی ہے ۔

