کراچی : سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن KPI اجلاس HEJ میں اجلاس منعقد کرنے کے باوجود موجودہ ڈائریکٹر کو نظر انداز کرنے لگا ، سابق ڈائریکٹر اقبال چوہدری کو ریٹائرڈمنٹ کے باوجود ڈائریکٹر لکھا اور برتائو کیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کی پرفامنس انڈیکیٹرز ( KPI ) کے 11 ممبران ہر مشتمل اجلاس جامعہ کراچی کے اندر قائم HEJ میں منعقد ہوتے ہیں ، رواں ماہ میں منعقد ہونے والے دوسرے اجلاس میں بھی اقبال چوہدری کو ڈائریکٹر لکھ کر نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 03 نومبر کو KPI اجلاس کیلئے لیٹر نمبر AD(QA)/SHEC/KPIS-1/2023 جاری کیا گیا جس میں 6 نومبر کو اجلاس کی جگہ اور تاریخ و ایجنڈے اسے اراکین کو آگاہ کیا گیا جس میں ایک بار پھر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو ڈائریکٹر ICCBS لکھا گیا ۔
جس کے بعد اب 16 نومبر کو KPI کا ایک اور اجلاس منعقد کرنے کیلئے اراکین کو لیٹر جاری کیا گیا جس میں حیران کن طور پر دوبارہ سے پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو ڈائریکٹر ICCBS لکھا گیا ۔ جس کے بعد نمائندہ کی جانب سے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر QEC سلیم الدین سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ غلطی سے ایسا ہو گیا تھا اور اب انہیں دوبارہ نوٹی فکیشن نکال کر سابق ڈائریکٹر لکھا گیا ہے ۔

سلیم الدین کا کہنا تھا کہ اس KPI کمیٹی کے اختتامی اجلاس چل رہے ہیں اور اقبال چوہدری کی موجودگی ان کے تجربہ کی وجہ سے ہے ۔ مسلسل پروگرام HEJ میں منعقد کرنے کی وجہ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اقبال چوہدری کی کلاسز اور وقت کی کمی کی وجہ سے وہاں اجلاس رکھتے ہیں اور اب وہ ڈائریکٹر نہیں ہیں تو وہاں اجلاس نہیں رکھے جائیں گے ۔


