Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ ترینصوفی ریاض خان سواتی کے انتقال پر مفتی محمد تقی عثمانی سمیت...

صوفی ریاض خان سواتی کے انتقال پر مفتی محمد تقی عثمانی سمیت دیگر علماء دین کا اظہار افسوس

اسلام آباد : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر نے ملک کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ نصرة العلوم گوجرانولہ کے ناظم صوفی ریاض خان سواتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

انہوں نے جامعہ نصرة العلوم کی انتظامیہ اوراساتذہ و طلباء،مولانا صوفی عبدالحمید سواتی رحمہ اللہ اور مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے خاندان کے تمام افراد سے مسنون تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

وفاق المدارس کے قائدین نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا صوفی ریاض خان سواتی کی دینی و علمی خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا- وفاق المدارس کے قائدین نے تمام مساجد و مدارس کے وابستگان سے مرحوم کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین