Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینقومی نصاب کونسل (این سی سی) کے اجلاس کا انعقاد

قومی نصاب کونسل (این سی سی) کے اجلاس کا انعقاد

قومی نصاب کونسل کا اجلاس این سی سی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے سیکریٹری وسیم اجمل چوہدری اور پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سے محکمہ نصاب کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

 

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات محترمہ مریم اورنگزیب، پارلیمانی سیکریٹری محترمہ زیب جعفر، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، صوبائی وزرائے تعلیم، چیئرمین ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر مختار احمد، ممبران اسمبلی، یونیورسٹی کے سربراہان، مذہبی اسکالرز، سماجی کارکن اور ماہرین تعلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

یہ اجلاس نویں تا بارہویں جماعت کے قومی نصاب کے معیارات کے حوالے سے صوبائی ماہرین کے حالیہ اتفاق رائے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا جو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ابتدائی بچپن کی تعلیم سے لے کر پہلی سے بارہویں جماعت تک کے بنیادی نصاب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:”سول جج“ صاحب کی ”لیکچرار“ بننے کی خواہش

آئین پاکستان کی اٹھارویں ترمیم کے تناظر میں گریڈ9سے 12تک کے معیارات صوبائی سطح پر نوٹیفائی ہونے سے قبل صوبائی جائزے اور باضابطہ قانونی منظوری سے گزریں گے۔ ملک بھر کے تمام صوبوں میں گریڈ 1سے8اور ابتدائی سال کے معیارات پر عمل درآمد پہلے ہی مختلف سطحوں پر جاری ہے۔

 

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے قومی نصاب کونسل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی نصاب کو کونسل نے نصاب اصلاحات میں بین الاقوامی معیار کی حمایت کرتے ہوئے ملک کے تمام بچوں کے لیے معیاری تعلیم کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر آئین پاکستان کے مطالعے اور نصاب میں کوڈنگ کے انضمام کا ذکر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس سے نہ صرف طلبہ کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے گا بلکہ انہیں آج کی تیز رفتار دنیا میں درکار تکنیکی مہارتوں سے بھی آراستہ کیا جائے گا۔

 

پاکستان کے قومی نصاب کی تیاری ایک ملک گیر تعاون کا عمل تھا جس میں ہر صوبہ فعال طور پر شامل تھا اور ایک جامع عمل کے ذریعے ان کی آراء وصول اور نصاب میں شامل کی گئی تھیں۔ وفاقی وزیر نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے ڈائریکٹر این سی سی سیکریٹریٹ ڈاکٹر مریم چغتائی اور ان کی ٹیم کی سخت محنت کی تعریف کی۔

 

کونسل کے اراکین نے قومی نصاب میں معیارات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے نصاب کو نفاذ کے مرحلے میں لانے اور اس ملک گیر منصوبے کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی انتقال کر گئے

ایک تعمیری بحث کے بعد نیشنل کانفرنس کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عملدرآمد کے معاملات پر بہتر بین الصوبائی رابطہ کے لیے این سی کونسل کے تحت ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جن میں معیاری درسی کتب، اساتذہ اور تشخیصی اصلاحات پر توجہ دی جائے۔

 

کونسل نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ پاکستان کے قومی نصاب کی دستخط شدہ دستاویزات صوبوں کے ساتھ ان کے صوبائی قوانین اور قانونی طریقہ کار کے مطابق نظر ثانی اور منظوری کے لیے شیئر کی جائیں گی۔

 

اس یادگار دن کے اختتامی تقریب کا اہتامام کیا گیا جس میں صوبائی نصابی شعبہ کے سربراہان اور نصاب اصلاحات کے صوبائی/ایریا فوکل پرسنز کو معیاری تعلیم کے قومی مقصد کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

اپنے اختتامی کلمات میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے پاکستان کے قومی نصاب کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی سے آنے والی نسلوں تک ملک کو فائدہ پہنچے گا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین