کراچی : محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 16 مئی 2023 کو دوپہر 2 بجے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی ) اجلاس منعقد کرے گی ۔
اس میں گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹرز ، ہیڈ مسٹریس کو ہیڈ ماسٹرز ۔، مسٹریسز گریڈ 18 کے عہدے پر ترقی دینے کے معاملات پر غور کیا جا سکے ۔

اس کے علاوہ گریڈ 17 کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ کو سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ گریڈ 18 پر اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ پر ترقی دی جائے گی ۔

