Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولNewsمسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے...

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا

کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ، آزادی کشمیر کے عنوان سے ملک بھر میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، آزادی کشمیر کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کر کے وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو دنیا کے سامنے رکھا گیا اور یہ پیغام دیا گیا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جب کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے یہ پیغام دیا گیا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا ، اس میں دورائے نہیں کہ جنوبی ایشیاء میں قیامِ امن اس مسئلہ کے حل کے بغیر ناممکن ہے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں آزادی کشمیر ریلیوں میں جوش و خروش سے شریک ہوئے، اس میں دو رائے نہیں کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم نوجوانوں کی بیداری اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی قابل دید ہے، جب کہ بھارت کا ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی سی ڈھکی چھپی نہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سمیت مسلم برادری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مؤثر و مؤقر فورم پر توانا آواز بلند کرنا ہو گی، یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منا کر پاکستانی قوم نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں حق خود ارادیت کے ملنے تک ان کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، بلاشبہ یوم یکجہتی کشمیر مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے دینی وعصری طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھر انداز سے منا کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے محب وطن نوجوان بیدار ہیں، وہ اسلام، پاکستان اور نظریہ پاکستان کے بقا کے لیے ہر آن و ہر گھڑی میدان عمل میں موجود ہیں اور وہ کشمیری بھائیوں پر جاری ظلم و ستم اور ان کے دکھوں اور تکالیف کو محسوس کر رہے ہیں اور اس پر سراپا احتجاج ہیں ۔ نام نہاد سیکولر ہندوستان آج دنیا کا سب سے بڑا انتہا پسند ملک بن چکا ہے ، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی حل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم عمومی ارسلان کیانی، ملک اشتیاق مرکزی ترجمان عمر فاروق نے ملک بھر میں یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزادی کشمیر طلبہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور قربانیوں کیلئے اظہار یکجہتی کا دن ہے ۔ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت ، ظلم وستم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں عیاں ہوا ہے ۔

آزادی کشمیر طلبہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عمر فاروق نے کہا ایم ایس او پاکستان ہر کارکن کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، ایم ایس او پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آزادی کے حصول تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، ریلی کے اختتام پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیے گئے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین