Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsممبران کو بتائے بغیر سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی...

ممبران کو بتائے بغیر سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل منظور

کراچی : سندھ اسمبلی نے اپوزیشن ممبران کو دیئے بغیر سندھ بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا بل منظور کر لیا ہے ۔ ایوان نے گورنر سندھ کی جانب سے واپس بھیجا گیا ترمیمی بل 2025 پھر سے منظور کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی جانب سے سندھ بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے اس سے قبل بل پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا ۔ گورنر کے اعتراض کے بعد اسمبلی نے بل کی دوبارہ منظوری دیدی۔ جمعرات کو بل وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے ایوان میں پیش کیا ۔

بل کی منظوری کے موقع پر جماعت اسلامی کے رکن فاروق احمد نے اعتراض کیا کہ بل کی کاپی ملنی چاہیے تھی وہ ارکان کو نہیں ملی ۔ اس بل میں ترمیم کے ذریعے کون سے شقیں شامل کی گئی ہیں ارکان کو کچھ نہیں پتہ نہیں ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین